حیدرآباد۔11نومبر(اعتماد نیوز)گجرات ریاست میں ‘کمپلسری ووٹنگ ‘ یعنی گجرات
کے مجالس مقامی انتخابات میں ہر ووٹ کا حق رکھنے والے ہر فرد کو حصہ لینا
ضروری ہے۔ ورنہ ووٹ کا حق رکھتے ہوئے بھی مجالس مقامی انتخابات میں حصہ نہ
لینے کی صورت میں ایسے شخص کو قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑیگا۔ چنانچہ
سابق گورنر
گجرات کملا بینی وال نے 2009میں اسکی شدید مخالفت کی۔ چنانچہ اس
وقت انہوں نے کہا کہ یہ قانون جمہوری حقوق پر ضرب لگانے کے مترادف ہے۔
چنانچہ یہ قانون آسٹریلیا جیسے ممالک میں رائج ہے۔ اسکے مطابق ووٹ کا حق
رکھنے والے ہر فرد کو ووٹنگ میں حصہ لینا ضروری ہے۔ تاہم اس بل کو موجودہ
گجرات گورنر او پی کوہلی نے اس بل کو منظوری دے دی۔